Jan ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز پر پابندی

ہندوستان میں آج سے بغیر اجازت کے مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں آج سے بغیر اجازت کے مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکراستعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ریاستی حکومت نے 15 جنوری تک مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز بجانے کے لئے اجازت لینے کی ہدایات جاری کی تھی۔

ریاستی حکومت کی اس سلسلہ میں دی گئی ہدایات کی ڈیڈلائن کل ختم ہو گئی۔ اب مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز استعمال کرنےکے لیے اجازت لینا لازمی ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک سینئر وکیل موتی لال یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے حکومت کو مسجد ، مندر ، چرچ اور گرودواروں جیسے مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت نے ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کی بات کہی گئی تھی ۔

ٹیگس