Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • کنٹرول لائن پرھند پاک کے مابین فائرنگ 100 ہلاک و زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں دونوں جانب سے اب تک 12 افراد ہلاک اور 85 کے قریب زخمی ہوئے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز علی الصبح فائرنگ اور گولہ باری سے مزید 5 شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں درجنوں مویشی بھی مارے گئے، قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، سرحدی علاقوں کے مکین پالتو مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی کر گئے، اورگزشتہ 3 دن میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا اور دو شہریوں کی بھی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ اس فائرنگ میں دو بی ایس ایف اہلکاروں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستان اور ہندوستان نےبین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن کے نزدیک واقع تمام اسکولوں کو اگلے حکم تک بند کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ٹیگس