کشمیرمیں ہلاکتوں پر احتجاج
Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا۔
کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کےخلاف علاقے میں مظاہرے ہوئے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کپواڑہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد کشمیر کے حالات ایک بار پھرکشیدہ ہو گئے۔