ہندوستان میں 14 نکسلی علیحدگی پسند ہلاک
Apr ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی سیکورٹی فورسزنے 14 نکسلی علیحدگی پسند وں کو ہلاک کیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے گڈ چرولی میں سیکورٹی فورسز کی نکسلیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 14 نکسلی علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے نکسلیوں میں کچھ سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں جو مہاراشٹر پولیس کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھے۔
پولیس انسپکٹر جنرل شرد شیلار کے مطابق گڈ چرولی میں پولیس کی خصوصی یونٹ سی 60 کے کمانڈوز کی ایک ٹیم نے تڑگاوں جنگل میں نکسلیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔