Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • عالمی معیشت کو تیزی سے آگے بڑھانے پر تاکید

ہندوستان نے سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ کاروباری تحفظات کے تمام فارمیٹس کو مسترد کیا جانا ضروری ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی میں وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا خیال ہے کہ باہمی فائدے کے لئے اقتصادی عالمگیریت زیادہ کھلا، تال میل والا ، منصفانہ اور متوازن ہونا چاہئے۔ تحفظات کے تمام خدوخال کو مسترد کیا جانا ضروری ہے اور کاروبار کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جانے چاہئے۔

کاروباری تحفظات ایک ایسی پالیسی ہے جو غیر ملکی صنعت کی دوڑ کو محدود کرتی ہے۔ کچھ ممالک کاروباری تحفظات کی حمایت کر رہے ہیں۔

عالمی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کے تحت سشما سوراج نے کہا ہمیں عالمی معیشت کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری میں نرم پالیسی اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ اس سلسلے میں ہمیں پیش رفت کرنے والے علاقوں میں معیشت ڈجیٹی لائزیشن،سائنس وٹیکنالوجی، توانائی اورزراعت کے شعبوں میں تعاون کرنا ہوگا۔

ٹیگس