Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • چین کے صدراور ہندوستان کے وزیراعظم کی ملاقات

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے وہان میں غیر رسمی چوٹی اجلاس کے دوسرے دن کی شروعات مشہور ایسٹ لیک کے کنارے ملاقات و گفتگو کی۔ اس طرح ہندوستان کے وزیراعظم مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کی تین غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔  وزیراعظم مودی اور جن پنگ کی پہلی ملاقات ایسٹ لیک کے کنارے ہوئی جن میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ معاملات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا

ہونے والی ملاقاتوں میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاکہ ملاقاتوں اور گفتگو سے دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لیڈروں کے مابین تنہائی میں ہوئی بات چیت کے بعد شام کو ہونے والی میٹنگ میں دونوں طرف کے نمائندے بھی شامل ہوئے جن میں ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، اور چین کے وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کاونسلر وانگ ای بھی موجود تھے ۔

غیررسمی چوٹی میٹنگ کے انعقاد کے خیال کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ہندوستان اور چین کے مابین ایسی غیررسمی چوٹی میٹنگیں باضابطہ طورپر ہونی چاہئیں اور وہ 2019میں ایسی میٹنگ کے لئے چینی صدر کو ہندوستان آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

چین کی پپلس سیلیبریشن آرمی (پی ایل اے) نے کہا کہ اس قسم کی ملاقاتوں سے  دونوں  ملکوں کی فوج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بن سکتے ہیں اور اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔

ہندوستان اور چین کے درمیان تقریباَ 1988کے بعد پہلی باراس قسم کی ملاقات کو باہمی روابط کے فروغ کو ایک نئی عبارت لکھے جانے کی تاریخی کوشش کے طورپر دیکھی جارہی ہے ۔ تیس برس پہلے اس وقت کے چینی لیڈر ڈینگ شیاواوپنگ سے غیررسمی چوٹی میٹنگ سے دونوں ممالک کے روابط میں نئے باب کی شروعات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے مودی کا یہ چوتھا دورہ چین ہے۔

ٹیگس