ہندوستان کے وزیراعظم کی روس کے صدر سے ملاقات
May ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم اور روس کے صدر نے تنہائی میں ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ہونے والی ملاقات میں دفاعی رشتوں کو مضبوط کرنے کے عزم کے ساتھ فوجی ،تکنیکی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کی ۔
بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع مشہور سیاحتی مقام پر دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی چوٹی میٹنگ کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے مابین قریبی رشتہ قائم ہے جو ان کے درمیان اعلی سطح کی اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے ۔