May ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے، سہ فریقی سنجیدہ مذاکرات کا مطالبہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرسہ فریقی اور سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے حیدرپورہ سرینگر میں ایک غیر معمولی اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرہندوستان، پاکستان اور کشمیر کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ وہ سہ فریقی اور سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

حکومت ہند کو مذاکراتی عمل میں ابہام  دور کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حریت کانفرنس نے حکومت ہند سے کہا ہے کہ وہ غیر واضح اورمبہم بات کرنے کے بجائے واضح طور پر مسئلہ کشمیر کے دائمی تصفیہ کے لیے سہ فریقی مذاکرات کے لئے ماحول سازگار بنائے تو مزاحمتی قیادت ایسے سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونے میں دیر نہیں کرے گی۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں البتہ اس کا سیاسی اور دائمی حل تلاش کرنے کے لیے ہندوستان، پاکستان اور کشمیری قیادت کو ایک ہی میز پر آنے کی ضرورت ہے جس کے لیے مزاحمتی قیادت ہمیشہ تیار ہے۔

ٹیگس