ہندوستان اور روس کے سودے سے امریکہ کی پریشانی
May ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
روس سے ایس فور ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی خریداری کے ہندوستانی فیصلے پر امریکہ کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ایک اعلی عہدیدار ویلیم تھورن بری نے کہا ہے کہ روس سے اس ٹیکنالوجی کی خریداری ہمیں مذکورہ ملک کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کی فروخت محدود کرنے پر مجبور کر دے گی۔
تھورن بری بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان کی جانب سے روسی میزائل سسٹم کی خریداری واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان مسقبل کے تعاون کے لیے خطرہ ہے۔
مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت ہندوستان کی جانب سے روسی میزائیل سسٹم کی خریداری کے فیصلے پر سخت ناراض ہے۔
امریکہ نے گزشتہ ماہ ہندوستان کو جدید ترین ڈرون طیاروں کی فروخت پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکی عہدیدار کے تازہ بیان سے لگتا ہے کہ یہ سودہ مشکلات سے دوچار ہو سکتا ہے۔