Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • جنگ بندی، کشمیر کو خونریزی سے روکنے کا  موقع

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری رہنماوں کو دہلی کی طرف سے مذاکراتی عمل کی پیشکش میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور بات چیت کی پیشکش، کشمیر کو خونریزی سے روکنے کا ایک موقع ہے۔

سرینگر میونسپل پارک میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہند - پاک دوستی کو ریاستی عوام کے مفاد میں سب سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے براہ اثرات ریاست پر مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے سیاسی نظریات کے حامل لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حال ہی میں مرکز کی طرف سے مذاکراتی عمل کی پیشکش کا مثبت جواب دیں اور اس حوالے سے پیش رفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور یہاں کی لیڈرشپ کو مرکز کی طرف سے یک طرفہ جنگ بندی کے موقع پر فیصلہ کرنا ہوگا جو یہاں پر خون ریزی کو ختم کرے گی ۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ کشمیر کا سیاسی حل برآمد ہونا چاہیے اور فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اس کو حل نہیں کرسکتی۔ محبوبہ مفتی نے کہا اس کو سیاسی طور پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے اور جب مرکز کی طرف سے بات چیت کی پیشکش ہو تو میں تمام فریق سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جموں کشمیر اور اس کی معیشت کو بچانے کے لئے پیشرفت کریں۔

ٹیگس