پاکستان و ہندوستان میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
پاکستان اور ہندوستان میں آج عیدالفطرہے اور عید مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان میں آج عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے اور لاکھوں مساجد، امام بارگاہوں،عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی جن میں مسلم امہ کے اتحاد، مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد اوردہشت گردی کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
عید الفطر کے موقع پر شہروں کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ خطیب وعلماء کرام نےعیدالفطر کی فضیلت اور اہمیت بیان کیں۔
پاکستان اورہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی آج عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک پاکستان و ہندوستان میں اپنے سامعین اورناظرین کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔