Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جمہوریت کے لئے آج کا دن اہم: وزیراعظم

پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پرآچ جمعہ کو ہونے والی بحث سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے لئے ایک اہم دن ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ٹوئیٹ کرکے ممبران پارلیمنٹ سے مثبت کردار نبھانے کی امید ظاہر کی۔

نریندرمودی نے کہا ہمارے پارلیمانی جمہوریت کے لئے آج ایک اہم دن ہے۔ میں اس بات کے تیئں پرعزم ہوں کہ میرے ساتھی ممبران اس موقع پر آگے آئیں گے اور مثبت، جامع اور کھلے دل سے تحریک میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ہندوستان ہمیں قریب سے دیکھ رہا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج بحث ہو رہی ہے۔

ٹیگس