Nov ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی بھاری ہنگامے کے بعد ملتوی

ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعے کو بھی کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے اراکین اڈانی بدعنوانی کیس، منی پور اور سنبھل کے فسادات نیز دیگر جلتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسپیکر نے حزب اختلاف کے مطالبے کو نظراندازکرتے ہوئے وقفہ سوالات جاری رکھا تو اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے ہنگامہ شروع کردیا۔ حزب اختلاف کے اراکین نے اسپیکر کی بار بار کی اپیل کے باوجود وقفہ سوالات نہ چلنے دیا تو اسپیکر اوم برلا نے کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

راجیہ سبھا کےچیئرمیں جگدیش دھنکڑ

کم وبیش یہی صورتحال پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی رہی ۔ راجیہ سبھا میں بھی حزب اختلاف کے اراکین نے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات میں زبردست ہنگامہ کیا۔ حزب اختلاف کے اراکین کا ہنگامہ بڑھنے کے بعد چیئرمیں جگدیش دھنکڑ نے حزب اختلاف کے ہنگاموں اور ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق نہ چلنے دینے کو ہندوستانی عوام کی بے توقیری سے تعبیر کیا اور کارروائی ملتوی کردی۔

 

ٹیگس