ڈیجیٹل ٹیکنیک میں انقلاب
Jul ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرملکوں کو ڈیجیٹل تکنیک کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بریکس افریقی آوٹ ریچ اوربریکس پلس آوٹ ریچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیجیٹل سیکٹرمیں ٹیکنیکی انقلاب نے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔ ہم صنعتی انقلاب کے پہلے مرحلے کے مواقع سے محروم رہ گئے ہیں، لیکن ہم اب موقع کے تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنیک میں انقلاب سے ہمہ جہتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ترقی پذیرملکوں کواس ٹیکنیک کا بھرپوراستعمال کرکے اس سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
نریندرمودی نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اورگہرے تعلقات ہیں۔ افریقہ میں آزادی، ترقی اورامن کے لئے ہندوستان کی تاریخی کوششوں کی توسیع کومیری حکومت نے سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔