Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں 71 ویں جشن آزادی کی تقریبات

ہندوستان میں 71 ویں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ہندوستان بھرمیں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ اس ملک کے صدر اور وزیراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

جشن آزادی منانے کے لیے پوری قوم یکجا ہے، اسکولوں میں تقاریب منعقد ہورہی ہیں جن میں ٹیبلوز، ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور مختلف مقابلہ جات منعقد ہوں گے جب کہ ٹی وی چینل دن بھر خصوصی نشریات پیش کریں گے۔ جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ15 اگست کا دن قوم کی تعمیر میں ان بقیہ کاموں کی تکمیل کے لئے عہد کرنے کا بھی دن ہے جنہیں ہمارے باصلاحیت نوجوان بلاشبہ مکمل کریں گے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اب سے تھوڑی دیر قبل لال قلعہ پر پرچم کشائی کی جس کے بعد وہ لال قلعے پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک ہندوستان کے جشن آزادی کے موقع پر اپنے تمام ہندوستانی سامعین، ناظرین اور قارئین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس