Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی نئی حکومت اور پاک و ہند تعلقات

پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساریہ  نے کولکتہ میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت نے سیاسی کھڑکی کھولی ہے اور ہندوستان کا رویہ بہت محتاط ہے، ہندوستان نے محتاط توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان  کی حکومت کو امید ہے بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر برقرار رہے گی جو دو طرفہ بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور عمران خان نے فون پر بات کی جو بہت مثبت رہی ، ہندوستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قید تمام ہندوستانی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر رہائی اور واپسی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور اہم نکتہ جو تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے وہ دو طرفہ تجارت کا فروغ ہے۔

 

ٹیگس