Dec ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • باہمی تعاون میں اضافہ ہندوستان و چین کے مفاد میں

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کل راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ہندوستان کے صدرنے کہا کہ ہند چین تعلقات، ہندوستان کی غیر ملکی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہیں جیساکہ دونوں بڑے ملکوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون میں اضافہ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔

درایں اثنا ہندوستان کا دورہ کرنے والے چین کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج  سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرمحترمہ سوراج نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بڑھانے کے لیے میکانزم کے قیام کا سہرا وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے سر باندھا جبکہ چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے فیصلے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات تاریخی دور میں داخل ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس