Jan ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں شہریت بل کے خلاف مظاہرہ

ہندوستان کی پارلیمنٹ میں آج شہریت ترمیمی بل پیش ہوگا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)  کو لے کر ایک مرتبہ پھر سے مخالفت تیز ہو گئی ہے۔ شہریت ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آخری رپورٹ آج پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش ہونے جا رہی ہے۔ ایک عرصہ سے لٹکے اس بل کے خلاف صرف حزب مخالف ہی نہیں، بلکہ شیو سینا نے بھی محاذ کھول دیا ہے۔ جبکہ کانگریس، ترنمول کانگریس، سی پی ایم اور سماجوادی پارٹی پہلے ہی جے پی سی رپورٹ کے خلاف ہیں۔

آسام کے مختلف مقامات پر شہریت بل کو لے کر ہفتہ اور اتوار کے روز مظاہرہ ہوا۔ اس سے ایک دن پہلے اس ملک کے وزیراعظم نریند مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت مجوزہ قانون کو منظوری دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جس کے بعد آسام میں مظاہرین نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلی سربانند سونووال کے خلاف زبردست احتجاحی مظاہرہ کیا اور حکومت مخلف نعرے لگائے۔

ٹیگس