ہندوستان نے کیا پاکستان سے احتجاج
Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے پاکستان کے وزیرخارجہ کی کشمیری رہنما سے ٹیلی فونی گفتگو پر سخت رد عمل کا اطہار کیا ہے۔
ہندوستان نے پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو بدھ کی دیر رات طلب کرکے پاکستان کے وزیرخارجہ کے ذریعے کشمیری لیڈرسے ٹیلی فون پر بات کرنے پر سخت احتجاج کیا۔
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق سے فون پر بات کرنے کو ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔
واضح رہے کہ دوروز قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق سے فون پر گفتگو کی تھی۔