Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے ہائی کمشنروں کی واپسی

پاکستان اورہندوستان نے اپنے ہائی کمشنروں کواسلام آباد اور نئی دہلی جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی جائیں گے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق اجے بساریہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج نئی دلی واپس جائیں گے۔

ہندوستانی ہائی کمشنر کو پلواما واقعہ کے اگلے روز 15 فروری کو نئی دہلی طلب کیا گیا تھا، کشیدگی میں اضافے پر پاکستان نے بھی 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔

 

ٹیگس