ہندوستان:ایئر فورس کا این -32 طیارہ لاپتہ
لاپتہ ہونے والے طیارے میں پائلٹ سمیت مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستانی ایئر فورس کا ایک این -32 طیارہ پیر کو آسام جورہاٹ سے پرواز کرنے کے بعد پیر کے روز لاپتہ ہوگیا ۔اس میں پائلٹ عملہ سمیت مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جہاز نے جورہاٹ سے دوپہر میں25۔12 بجے پرواز کیا تھا۔ وہ اروناچل پردیش کے مغربی سوانگ ضلع میں میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ راستے میں، دوپہر میں ایک گھنٹہ کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد سے ہوائی جہاز سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔ ہوائی جہاز کا منزل تک نہ پہنچنے پر فضائیہ نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ میں عملے کے آٹھ ارکان اور پانچ دیگر مسافر سوار تھے۔ طیارے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
جولائی 2016 میں بھی 29 مسافروں کو لے جانے والا AN-32 طیارہ چینائی سے لاپتہ ہوگیا تھا اور طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا تھا۔