Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • لاپتہ ہونے والے ہندوستانی طیارے کا ملبہ مل گیا تمام افراد ہلاک

ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران مل گیا ہے، طیارے میں سوار ونگ کمانڈر سمیت تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسام سے لاپتہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیارے AN-32  کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو مل گیا۔ طیارے میں 13 اہلکار سوار تھے اور تمام ہی افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

انڈین ایئر فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائیٹ لیفٹیننٹ، 1 اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں، طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور لاشوں کی شناخت کرنا ناممکن ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیارے نے گزشتہ روز آسام کے شہر جرہٹ سے پرواز بھری تھی اور اس کی منزل ہمالیہ میں ہندوستان چین سرحد کا قریبی علاقہ تھا تاہم طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 

ٹیگس