Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے بعد متعدد مقامات پر جھڑپیں

کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے بعد متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بدھ کے روز عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے بعد تقریبا نصف درجن مقامات پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد افراد بشمول سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ میں تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہرعید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم ہوا پتھراو اور آنسو گیس کے گولے داغے جانے کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے ۔

اننت ناگ اور کپواڑہ اضلاع میں بھی عیدالفطر کی نماز کے بعد مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اگرچہ فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ تاہم کسی کے شدید طور پر زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس