Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: تین طلاق پر پابندی لگانے کے مسودے کی منظوری

ہندوستان کی مرکزی کابینہ نے مسلم معاشرے میں تین طلاق پر پابندی لگانے کے لئے نافذ دوسرے آرڈیننس کی جگہ لائے جانے والے مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ) بل 2019 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بل میں شادی شدہ مسلم خواتین کو ان کے شوہروں کی طرف سے طلاق بدعت دیئے جانے کو غیرقانونی اور قابل جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

بل کے مسودے کے مطابق طلاق بدعت غیرقانونی ہوگا اور ایسا کرنے والے مردوں کو تین سال کی قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم عدالت میں خواتین اور مرد کے درمیان سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستان میں تین طلاق کے مسئلے پر کافی گرما گرم بحث ہوئی اور اس کی مخالفت کی گئی تاہم حکومت اپنی رٹ پر قائم ہے۔

ٹیگس