Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ اور دھماکہ، 2 ہلاک 6 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دھماہکے اور فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے سرہامہ گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک عسکریت پسند کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

بتادیں کہ اسی علاقے سے بدھ کی شام کو ایک عسکریت پسند کی لاش بر آمد کی گئی تھی جس کی شناخت عادل رحمان داس کے بطور ہوئی ہے۔

فائرنگ کے ساتھ ہی جب علاقے کی طرف فورسز کی اضافی نفری جا رہی تھی تو بس اسٹینڈ ترال میں کچھ نوجوانوں نے فورسز گاڑیوں پر شدید پتھرائو کیا جس دوران علاقے میں تمام دکانیں بند ہوئیں اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے آناً فاناً غائب ہوا اس دوران سکیورٹی فورسز نے پیلٹ اور آنسو گیس کے درجنوں گولے داغے جس سے 3نوجوان زخمی ہوئے ۔

ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک پُر اسرار دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کھڈونی کے چوڈربن گاؤں میں جمعرات کی صبح قریب گیارہ بجے کچھ لوگ کوڑا کرکٹ جمع کرکے آگ جلا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع ہی ہلاک جبکہ دو دیگرزخمی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کوڑا کرکٹ کے ساتھ کچھ دھماکہ خیز مواد تھا جو پھٹ کر دھماکے کا سبب بنا۔

ٹیگس