ایل او سی پر پاک و ہند میں کشیدگی
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے سات پاکستانی فوجی اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے پاکستان فوج کے ہندوستان کے فارورڈ چوکیوں پر حملے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے سات پاکستانی فوجیوں اور عسکریت پسند وں کو ہلاک کردیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی فوج نے کیرن سیکٹر میں اگلی چوکیوں پر پاکستانی بیٹ اسکواڈ کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر پاک و ہند میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔