Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ابراہیم زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ

نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اس ملک کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے علاج کے لئے ہندوستان جانے کی تائید وتصدیق کی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی علاج معالجے کے لئے ہندوستان گئے ہیں۔

  نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہونے کے لئے ابوجا ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ 184 ہندوستانی، ایرانی،لبنانی، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت  کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

گذشتہ ہفتہ نائیجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی ۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے 13 دسمبر 2015 میں  بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید بھی  کیا تھا۔ نائیجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

 

ٹیگس