Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ زکزکی علاج کے لئے ہندوستان پہنچ گئے

نائیجیریا کے مسلمانوں کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کو ہندوستان جانے کی اجازت دے دی اور وہ علاج کے لئے ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

نائیجیریا کی ایک عدالت نے چند روز قبل اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کے حکم کے باوجود نائیجیریا کی فوج اور عدالت نے آیت اللہ زکزکی کے بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد سرانجام انہیں اتوار کو ہندوستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے ابوجا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ نئی دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔ ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ آیت اللہ زکزکی پیر کی صبح نئی دہلی پہنچ گئے۔آیت اللہ شیخ زکزکی ایسی حالت میں ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے کہ ان کے اس سفر میں نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکار ان کی ہمراہ  ہیںنائیجیریا کی عدالت نے کہا کہ شیخ زکزکی کے ہمراہ دو سیکورٹی اہلکار ان کے ہمراہ ہوں گے، دو افراد ان کی ضمانت لیں گے اور نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے اہلکار ہندوستان میں علاج کے لئے ڈاکٹروں سے ان کے لئے پہلے سے وقت لیں گے  اور انہی شرطوں پر انہیں نئی دہلی روانہ کیا گیا ہے  -

دوسری جانب نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی کی رہائی اور علاج و معالجے کے لئے ان کی ہندوستان روانگی پر برطانیہ میں نائیجیریا کے سفارت خانے کے سامنے دھرنا دینے والوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

العالم نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ لندن میں نائیجیریا کے سفارت خانے کے سامنے دھرنا دینے والوں نے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے رہا اور ہندوستان جانے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔یہ لوگ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کے گھرانے کے خلاف اس ملک کی حکومت کے دباؤ اور دھمکیوں کو رکوانے کی غرض سے گذشتہ تینتیس روز سے لندن میں نائیجیریا کے سفارت خانے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے تھے۔نائیجیریا کی حکومت نے رائے عامہ کے دباؤ اور اس ملک کے مسلمانوں کی کوشش کے نتیجے میں شیخ زکزکی کو مشروط طور پر رہا اور علاج و معالجے کے لئے ہندوستان روانہ کر دیا اور اب وہ نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔

اگرچہ اس واقعے کو نائیجیریا کے مسلمانوں کے لئے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت اور صحت کے تعلق سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں خاص طور پر اس لئے بھی کہ شیخ زکزکی کے نئی دہلی پہنچتے ہی امریکا نے اس اسپتال کو دھمکی دی ہے جس میں شیخ زکزکی کاعلاج ہونا ہے اور اس نے اس اسپتال پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سخت خوف زدہ ہیں اور وہ ان کے علاج و معالجے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس