انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین + ویڈیو
Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
تحریک عاشورا اور اس سے ملنے والے پیغام نے دنیا کے ہر حریت پسند انسان کو متاثر کیا ہے۔ امام حسین ایک قوم و ملت سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ دنیا کے ہر عدالت پسند اور حق پرست انسان کےلئے نمونہ عمل ہیں ۔
ایران کے ایک مشہور پروڈیوسر نے دنیا میں تحریک عاشورا کے اثرات پر ایک دستاویزی فلم بنائی۔ جب وہ ہندوستان کے علاقے کرگل کے دار الحکومت لداخ پہنچے تو حیران ہو گئے اور ان کی زبان سے بے ساختہ نکلا کہ انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین (ع)
لداخ میں بدھ مذہب کے پیروکار بڑے ہی خلوص سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا صحابیوں کی شہادت کا غم مناتے ہیں، سینہ کوبی کرتے ہیں اور جلوسہائے ماتمی نکالتے ہیں۔