Sep ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ جاری ، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں گذشتہ پچاس دنوں سے زیادہ عرصے سے دفعہ ایک سو چوالیس جاری ہے اور لوگ بدستور گھروں میں بند ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کشمیرمیں گذشتہ باون دنوں سے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تمام بازار اور سرکاری و تعلیمی ادارے بند ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نےکشمیر کے مواصلاتی نظام کو بھی پوری طرح مسدود کردیا ہے۔

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پانچ اگست سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے سے اس علاقے میں دوسرے علاقوں کے لوگوں کو ہجرت کرنے اور کشمیریوں کی اراضی خریدنے کی زمین ہموار ہوگئی ہے۔

ٹیگس