بابری مسجد معاملے میں عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا: مولانا کلب جواد
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
مولانا کلب جواد کا کہنا ہے کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔
معروف شیعہ رہنما اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن مولانا کلب جواد نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بابری مسجد۔ مندر تنازعہ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ جو فیصلہ سنائے گی اسے ملک کا مسلم سماج قبول کرے گا۔
مولانا کلب جواد نے کہا کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔
واضح رہے کہ بابری مسجد اراضی تنازع کیس کی 40 دنوں سے جاری سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں مکمل ہوگئی ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ کیا ہے ۔ خیال رہے کہ ان 40 دنوں کے دوران ہندو اور مسلم سبھی فریقوں نے اپنے دلائل پیش کئے ۔