Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کی ملاقات

ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کے مابین ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے علاقائی اقتصادی شراکت (آر سی ای پی)کے مسئلے پراہم اجلاس شروع ہونے سے پہلے پیر کو دوطرفہ میٹنگ کی اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کے علاوہ باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تاکید کی گئی۔ اس ملاقات میں دونوں سربراہوں کے درمیان وسیع اور مثبت بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم کے دفتر کے سینئر افسر توموآکی اشیگاکی نے ٹویٹ کرکے کہا بنکاک میں جنوب -مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شنزو آبے تھائی لینڈ،چین اور ہندوستان سمیت علاقائی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔

ٹیگس