Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ہماری جدوجہد زمین کے ٹکڑے کے لئے نہیں بابری مسجد کے لئے تھی: اسدالدین اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ بابری مسجد کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے حق میں نہیں ہیں ۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک مسجد کی تعمیر کے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑ کی اراضی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہ لڑائی قانونی حقوق اور بابری مسجد کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا میں اپنی پارٹی کے لئے بولتا ہوں، ہم یہ 'خیرات' نہیں چاہتے ہیں۔ ہماری لڑائی قانونی حقوق کے لئے تھی، بابری مسجد کے لئے تھی۔ ہماری لڑائی زمین کے اس ٹکڑے کے لئے نہیں تھی۔

ٹیگس