Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • بریکس ممالک کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کاری پر تاکید

ہندوستان نے بریکس ممالک سے پانی کا انتظام اور حفظان صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کی اپیل کی ۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے برازیل میں بریکس اجلاس کے موقع پر ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی ترقی کا 50 فیصد حصہ برکس ملکوں کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کساد بازاری کے باوجود برکس ملکوں نے اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا ہے ، لاکھوں لوگوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھایا ہے اور ٹیکنالوجی نیز جدت عمل میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے ۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ بریکس ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ پانا چاہئیے ۔

نریندر مودی نے کہا کہ بریکس اجلاس کے دوران انوویشن بریکس نیٹ ورک اور برکس انسٹی ٹیوشن فار فیوچر نیٹ ورک جیسے اہم اقدامات پرغور کیا جانا چاہئے ۔

ٹیگس