ہندوستان کا ایٹمی وار ہیڈز نصب کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائل کا کامیاب تجربہ
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایٹمی وار ہیڈز نصب کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے فوج نے پرتھوی دو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو اپنے راستے کو بدلتے ہوئے دشمن کے میزائلوں سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہندوستان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کی رینج تین سو پچاس کیلومیٹر ہے اور اس پر پانچ سو کیلو اور ایک ٹن وزنی جنگی اور ایٹمی وارہیڈز نصب کی جا سکتی ہے۔
ہندوستان نے چار روز قبل بھی ایٹمی وار ہیڈز کی تنصیب کی صلاحیت کے حامل اگنی دو بیلسٹیک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ہندوستان اور پاکستان جو جنوبی ایشیا کے علاقے میں روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں گاہے بگاہے مختلف قسم کے میزائلوں کے تجربے کرتے رہتے ہیں۔