Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • مودی حکومت کی اقتصادی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی جی ڈی پی شرح نمو جنوری مارچ 2013 کی سہ ماہی کے بعد سب سے نیچے کی سطح پر ہے۔

ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ہندوستانی معیشت میں اعتماد بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اقتصادی پالیسیوں پر صنعت کار، بینکرز، پالیسی ساز، ریگولیٹر، کاروباری اور شہریوں میں سے کسی کو اعتماد نہیں ہے۔

منموہن سنگھ نے قومی معیشت کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک قرض نہیں دے رہے ہیں اور ترقی کی رفتار رکی ہوئی ہے۔ مودی حکومت گزشتہ حکومتوں کی ہر پالیسی کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ معیشت کو رفتار دینے کے لئے حکومت کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئے۔ ہر صنعت کار، تاجر، سرمایہ فراہم کرنے اور کارکنوں کو حکومت پراعتماد ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں اقتصادی سست روی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ، زراعت اورکان اور کان کنی کے شعبے کی مایوس کن کارکردگی سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کا مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)شرح ترقی 26 سہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 7.0 فیصد رہی تھی۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی جی ڈی پی شرح نمو جنوری مارچ 2013 کی سہ ماہی کے بعد سب سے نیچے کی سطح پر ہے۔

ٹیگس