Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 141 دنوں سے لاک ڈاؤن

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی لاک ڈاؤن کا آج 141 واں روز ہے، کشمیری 141 دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہے جبکہ جامع مسجد سرینگر میں 19ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔

نمازِ جمعہ کے بعد سرینگر اور دیگر علاقوں میں ہندوستان مخالف مظاہرے کئے گئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے خلاف وادی میں اضطرابی کیفیت سایہ فگن ہوکر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس معطل ہے جس کی وجہ سے طلبا، صحافیوں اور پیشہ ور افراد کا کام بری طرح متاثر رہنے کے علاوہ ای کامرس مکمل طور پر ٹھپ ہے۔

 

ٹیگس