Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • جنرل راوت ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا گیا ہے۔

رات  دیر گئےجاری سرکاری پریس ریلیز میں جنرل راوت کو سی ڈی ایس مقرر کرنے کی اطلاع دی گئی۔

سی ڈی ایس کے طور پر جنرل راوت کی مدت کار 31 دسمبر سے شروع ہوگی اور وہ اگلے حکمنامے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق  وزارت دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ 1950 میں ترمیم کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت کوچیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کے لیے سروس رول تبدیل کیے گئے، بپن راوت ہندوستان کے پہلےچیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے، خیال رہے بپن راوت کی مدت ملازمت31 دسمبرکوختم ہونا تھی۔

ٹیگس