Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے 10 جنوری بروز جمعہ کو شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل مارچ نکالا۔

شام کو پانچ بے یونیورسٹی لائبریری سے ڈک پوائنٹ تک یہ مارچ نکالا گیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل تھے۔ کینڈل مارچ میں شامل طلبہ اور طلبات نے امریکی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کینڈل مارچ میں شامل لوگ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

کینڈل مارچ میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی دنیا خاص طور پر مشرق وسطی کے حالات سے اچھی طرح واقف تھے، انہوں نے داعش، نصرہ فرنٹ اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردا ادا کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشت گروں کے خلاف جنگ کے مظہر کو قتل کرکے دہشت گردوں کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔

کینڈل مارچ میں شامل ایک اور طالب علم نے کہا کہ امریکا خود کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا ہیرو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس نے ہی تمام دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کی ہے۔

ٹیگس