Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان

ہندوستان، اسلامی جمہوریہ ایران، روس، مراکش، مالدیپ، بھوٹان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی  کانفرنس آج 14 سے 16 جنوری تک  ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول محمد جواد ظریف شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں بین الاقوامی برادری کو در پیش مشکل ترین مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اور عالمی سیاسی، کاروباری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے رہنما اس میں حصہ لیں گے تا کہ بین الاقوامی پالیسی کے وسیع معاملات پر تعاون سے متعلق مذاکرات کریں۔

اس کانفرس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا امکان بھی ہے۔

واضح رہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیرالملکی کانفرنس ہے جس کا ہر سال نئی دہلی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس