دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 56 سیٹوں پر برتری
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی واضح اکثریت سے دوسری جماعتوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔
اروند کیجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی موجودہ ابتدائی نتائج کے مطابق 36 کے اکثریتی نمبر کو عبور کر چکی ہے اور تقریبا 56 نشستوں پر برتری حاصل کررہی ہے ، جبکہ بی جے پی اپنے 2015 کی بنسبت بہتری میں 14 نشستوں پر آگے ہے۔
اہم امیدواروں میں ، عاپ کے اروند کیجریوال اور راگھو چڈھا، بی جے پی کے کپل مشرا اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں سب سے آگے ہیں۔ بی جے پی اور عاپ کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا ، اتشی, پٹپر گنج اور کالکجی میں سخت مقابلہ ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ورکرز نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔