Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سپریم کورٹ نے شاہین باغ دھرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت تیئس مارچ تک کے لئے ملتودی کردی

ہندوستانی سپریم کورٹ نے شاہین باغ دھرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت تیئس مارچ تک کے لئے ملتودی کردی ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی کے شاہین باغ علاقے سے مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں پر بدھ کو کوئی ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ ہندوستانی عدالت عظمی نے اسی کے ساتھسماعت تئیس مارچ تک ملتوی کر دی ۔سپریم کورٹ نے اسی کے ساتھ دہلی میں جاری تشدد اور فسادات کے معاملے کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے سے متعلق بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کی عرضی بھی مسترد کر دی۔جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سماعت کررہا ہے، اس لئے اس معاملے میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرے گی ۔دریں اثنا عدالت عظمیٰ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے تعلق سے دہلی پولیس کی سرزنش کی ہے ۔ جسٹس جوزف نے کہا کہ دہلی پولیس ایسے لوگوں کے خلاف قانون کے دائرے میں کارروائی کیوں نہیں کرتی ۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کو پرکاش سنگھ معاملے میں جاری کئے گئے رہنما اصولوں کے مطابق کارروائی کرنے سے کس نے روکا ہے۔

ٹیگس