دہلی فسادات کی ابتدائی رپورٹ 745 مکانات اور گاڑیاں نذر آتش
شمال مشرقی ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے دہلی میں تشدد کے دوران ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر ایک عبوری رپورٹ تیار کرلی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ہونے والے تشدد کے دوران کم از کم 122 مکانات ، 322 دکانیں اور 301 گاڑیاں جل گئیں ہیں یا گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔
جبکہ فسادات میں اب تک 47 سے زائد افراد جاں بحق اور 350 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، دہلی فسادات میں دو پہیوں سمیت 500 سے زیادہ گاڑیوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 79 گھروں ، 52 دکانوں ، پانچ گوداموں، چار مساجد، تین فیکٹریاں اور دو اسکول جلائے گئے ۔
دہلی میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں اب تک 1300افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فسادات سے متاثرہ علاقوں میں اب حالات پر امن ہیں ۔