Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • دہلی فسادات کو لے کر ہندوستانی پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

دہلی کے حالیہ فسادات کے معاملے پر ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو بھی ہنگامہ ہوا اور کارروائی ملتوی کردی گئی۔

دہلی فسادات کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی فسادات پر ایوان میں بحث کرائے- حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان نے وزیرداخلہ امت شاہ کے استعفے اور وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں بیان دئے جانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب حکومت نے دہلی فسادات پر فوری طور پر بحث کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہولی کی چھٹیوں کے بعد بحث کرانے کو تیار ہے -

حزب اختلاف کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی - دوسری جانب ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی دہلی فسادات پر بحث کرانے کے مسئلے پر مسلسل پانچویں دن حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلاف جاری رہا ہے اور اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث کارروائی آئندہ بدھ تک ملتوی کردی گئی -

راجیہ سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا تھا۔دہلی فسادات پر بحث کے معاملے پر لوک سبھا میں اپوزیشن کے متعدد ارکان کو موجودہ سیشن سے معطل کردیا گیا ہے۔

ٹیگس