کشمیر میں تصادم، 2 عسکریت پسند مارے گئے
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
ہندوستان کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج پیر کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے خواجہ پورہ ربن گاؤں کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
اس تلاشی کے دوران ہی طرفین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جس میں ابھی تک دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
جاری تصادم میں ہندوستانی فورسز کے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔