Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • زخمی دل! ۔ پوسٹر

ہندوستان سے موصول ہونے والی خبروں نے وہاں پر جمہوریت و آزادی کی موجودہ صورتحال پر بڑے سنجیدہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

ہندوستان قدیم زمانے سے جمہوریت اور گنگا جمنی تہذیب و تمدن کا گہوارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔

مگر چند برسوں سے ہندو نواز تنظیم بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وہاں کے حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں اور آئے دن کچھ ایسی تصاویر اور خبریں ہندوستان سے منظر عام پر آ رہی ہیں جنہوں نے جمہوریت اور گنگا جمنی تہذیت کی موجودہ صورتحال پر بڑے سنجیدہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

 وہی جمہوریت و تہذیب جو قدیم زمانے سے ہندوستان کا کم نظیر خاصہ سمجھی جاتی تھی،وہ آج نفرت، دشمنی، کینے اور تعصب کی آگ میں جھلستی نظر آ رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و جبر پر رد عمل دکھاتے ہوئے فرمایا ہے: ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام سے مسلمانانِ عالم کے دل زخمی ہیں، ہندوستان کی حکومت انتہا پسند ہندوؤں  اور انکی حامی تنظیموں کو کنٹرول کرے!

ٹیگس