Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں کورونا سے 26 ہلاکتیں

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کورونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا اور حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد 1203 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا صوبہ سندھ  ہے جہاں مریضوں کی تعداد 421 بتائی گئی ہے اس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی تعداد 408 رپورٹ ہوئی ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی کورونا کے متاثرین کی تعداد بالترتیب 131 اور 123 ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے-

دوسری جانب ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا جس کی وجہ سےکورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 724 افراد اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 17افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور ملک گیر لاک ڈاؤن کا آج تیسرا دن ہے - ملک کی سبھی ٹرین اور ہوائی سروسز بند ہیں جبکہ دہلی میٹرو کو بھی آئندہ چودہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے -

یوں تو ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں کورونا کے متاثرین پائے گئے ہیں لیکن سب سے زیاد مریض کیرالا اور مہاراشٹر میں درج ہوئے ہیں-

ٹیگس