Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ھندوستان، کورونا وائرس میں ۷۰۰ سے زائد مبتلا ہوئے

ہندوستان میں بھی ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعے کی صبح تک اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد سات سو چوبیس اور مرنے والوں کی تعداد سترہ ہو چکی تھی۔ ہندوستان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس ملک کی ستائیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سینتالیس غیر ملکی شہری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد کیرل، مہاراشٹرا، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اتر پردیش اور دہلی میں سب سے زیادہ ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ایسی حالت میں ریکارڈ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔
اس دوران دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دہلی میں چار لاکھ بے گھر افراد کے لئے عارضی رہائش اور دو وقت کا کھانا مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق دوسو چوبیس رین بسیروں اور تین سو پچیس اسکولوں میں بے گھر افراد کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس