ہندوستان: کورونا میں 4421 افراد مبتلا 114 ہلاک
دنیا بھر سمیت ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کی جانب سے آج منگل کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 4421 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں، جبکہ 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں . اب تک 326 افراد بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب تبلیغی جماعت اور کورونا وائرس کو لے کر ملک میں چل رہے تنازع میں اب ایک نیا پہلو سامنے آگیا ہے ۔ جمیعت علمائے ہند مولانا ارشدمدنی گروپ نے سپریم کورٹ میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے خلاف درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا مرکز نظام الدین تبلیغی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو لے کر غیر ذمہ داری کے ساتھ غلط رپورٹنگ کر رہا ہے اس لئےاس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانے پر کارروائی کے لئے حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔