Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ہندوستان اور پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہوئیں اس طرح اس وباء سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی جبکہ کورونا میں مزید 642 افراد مبتلا ہوئے جس کے ساتھ کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 11 ہزار 155 ہو چکی ہے۔

 کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 391 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 527 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں ۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6841 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 23 ہزار77 ہو گئی اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے 37 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے ۔

کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 491 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یا ہونے والوں کی تعداد 7494 ہو گئی ہے ۔

ٹیگس